اتوار

جمعہ کا بیان

صحیح بخاری  حدیث نمبر :  511
سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان کہی۔ تو جب اس نے کہا (اﷲاکبر اﷲاکبر) معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا (اﷲاکبر اﷲاکبر) پھر مؤذن نے کہا ((اشھد ان لا الہٰ الا اللہ)) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا ((وانا)) مؤذن نے کہا ((اشھد ان محمد رسول اللہ)) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا ((وانا)) پھر اذان ختم ہو چکی تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے لوگو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مقام (یعنی منبر) پر سنا کہ جب مؤذن نے اذان دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی فرماتے جاتے تھے جو تم نے میری گفتگو سنی۔



صحیح بخاری  حدیث نمبر : 512
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث منبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب:۔ چھتوں پر، منبر پر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنا) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (منبر) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا: اے لوگو! میں نے یہ اسی لیے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میرا (طریقہ) نماز سیکھ لو۔


صحیح بخاری حدیث نمبر : 514
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے تھے، اس کے بعد بیٹھ جاتے تھے، پھر کھڑے ہو جاتے تھے جیسا کہ تم اب کرتے ہو۔
 

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں